2539 حج کے لئے روانہ ہو اور موت آجائے : مشکوٰۃ المصابیح

حج کے لئے روانہ ہو اور موت آجائے

درسِ حدیث، ڈاکٹر مفتی بشیر احمد مجددی

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ خَرَجَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا أَوْ غَازِيًا ثُمَّ مَاتَ فِي طَرِيقِهِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرَ الْغَازِي وَالْحَاجِّ والمعتمِرِ» .

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص حج یا عمرہ یا جہاد کرنے کے لیے روانہ ہو، پھر وہ اس کے راستے میں (عمل کرنے سے پہلے) فوت ہو جائے تو اللہ اس کے لیے جہاد کرنے والے، حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے کا اجر عطا فرماتا ہے۔ “ (مشکوٰۃ المصابیح ۔ 2539)